23 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن کاظم جلالی نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن نہ ہونے پر مبنی کینیڈا کے وزیر خارجہ کے بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: کاظم جلالی نے ، کہ جو عالمی بین الپارلیمانی یونین کے ایک سو ستائیسویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے کینیڈا کے دورے پر ہیں ، اس یونین کے اجلاس میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن نہ ہونے پر مبنی کینیڈا کے وزیر خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر انجام پا رہی ہیں۔کاظم جلالی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار  نہیں ہوگا کہا کہ بعض ممالک ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے سلسلے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے سدراہ ہو رہے ہیں۔کاظم جلالی نے ایران میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر مبنی کینیڈا کے وزیر خارجہ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين میں دینی اقلیتوں کے حقوق کے احترام کو ضروری قرار دیا گیاہے اور ایران دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام الہی ادیان کے احترام کا قائل ہے....../169